تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ 4 افراد ہلاک، 40 زخمی

شکاگو: امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

شکاگو پولیس کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات شہر میں سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کی باہمی چپقلش کا نتیجہ ہیں، ان واقعات میں بعض مقامات پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ بعض افراد کو ہدف بنا کر گولیاں ماری گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ایک گھر میں ہونے والی تقریب، ایک تدفین کے بعد ہونے والی تعزیتی تقریب اور دیگر اجتماعات کو نشانہ بنایا ہے۔

فائرنگ کے واقعات ایسے وقت میں پیش آئے جب شہر میں بڑے میوزیکل کنسرٹ میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات شہر کے مغربی علاقے میں پیش آئے جہاں صرف تین گھنٹوں کے دوران پانچ مختلف کارروائیوں میں 25 سے زائد افراد کو گولیاں ماری گئیں۔

شکاگو کا شمار امریکا کے غیر محفوظ ترین شہروں میں ہوتا ہے لیکن حالیہ برسوں کے دوران وہاں پولیس کی کامیاب کارروائی کے سبب جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان فریڈ والر کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات میں بہتری کو فتح قرار نہیں دیا جاسکتا اور اب بھی شکاگو میں قیام امن کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -