قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے میگا ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں میسی کی ارجنٹینا کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں ڈنمارک کی ٹیم تیونس سے ٹکرائے گی۔
آج کا تیسرا میچ میکسیکو اور پولینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جب کہ چوتھے میچ میں دفاعی چیمپئن اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
اس سے قبل ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے چار میچز میں انگلینڈ، نیدر لینڈز اور ایکواڈور نے اپنے اپنے میچز جیت لیے تھے جب کہ امریکا اور ویلز کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، امریکا اور ویلز کا مقابلہ برابر
میگا ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔