جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بندر نے شیر خوار بچے کو والدین سے چھین کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بندر نے والدین سے چھین کر شیر خوار بچے کو مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں بندر نے ایک جوڑے کا چار ماہ بچہ ان کی آنکھوں کے سامنے چھت سے نیچے پھینک دیا۔

جوڑا 4 ماہ کے بچے کے ہمراہ عمارت کی چھت پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ اسی دوران بندروں کا ایک جھنڈ بھی چھت پر آگیا۔

- Advertisement -

جوڑا اچانک چھت پر پہنچنے والے بندروں کو دیکھتے ہی سیڑھیوں سے بھاگنے لگا اور اس دوران والد کی گود سے 4 ماہ کا بچہ گرگیا۔

والد 25 سالہ نردیش جیسے ہی بچے کو اٹھانے کے لیے جھکا ایک بندر نے ان کے سامنے جھپٹ کر بچہ اٹھایا اور چھت سے نیچے پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں معصوم بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملی ہے اور محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں