اسلام آباد : وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بےیقینی کی لپیٹ میں آجاتی، اجلاس میں اپوزیشن اراکین کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ بجٹ متوازن اور اقتصادی گروتھ کے رجحان کو بڑھانے والا ہے، ترقی کی 13سالوں کی بلند ترین 5.8 فیصد شرح حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت کی ترجیحات کیلئے سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،4ماہ کابجٹ پیش کرتے تو معیشت بےیقینی کی لپیٹ میں آ جاتی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں، ن لیگ کی حکومت آئندہ انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی۔
وزیرترقی و منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں کے لئے پورا بجٹ مختص کیا ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے منصوبوں کیلئےخصوصی فنڈز مختص کئے ہیں، اس کے علاوہ ہائرایجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ کیلئے ریکارڈ47ارب اور دیامر بھاشا ڈیم کیلئے23ارب روپے مختص کئےہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اراکین کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی رویہ تھی، عوام ترقی کے سفر کو جاری دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کاتسلسل چاہئے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔