تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایل او سی: بھارتی اشتعال انگیزی، چار جوان شہید، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہے، جس کے نتیجے میں 4پاکستانی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر فائر کئے، جس کے نتیجے میں پاکستانی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، جس میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعددزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی جوان کوٹلی سیکٹر پر جندروٹ میں مواصلاتی لائنوں کی مرمت کررہےتھے، مرمت کےکام میں مصروف جوانوں پربھارتی فوج نے مارٹر فائر کیے۔

سابق صدرآصف زرداری نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور 4جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہیدجوانوں کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر ظفر وال سیکٹر میں شہریوں پر فائرنگ کردی تھی، جس سے 3 شہری زخمی ہوئے تھے۔


مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید: آئی ایس پی آر


اس سے قبل گذشتہ ماہ 25 دسمبر کو بھی بھارتی فوج نے راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس سے ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوا، جبکہ 3 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

یہ وہی روز تھا جب پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔

ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اس افسوس ناک واقعے کے بعد پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل اوسی پربھارت کی اشتعال انگیزی اور فوجیوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -