جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

ایران میں 4 پاکستانی بازیاب، انسانی اسمگلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں کارروائی کر کے 4پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروالیا گیا جب کہ انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔

پاکستان کے سفارتخانے نے حکومت ایران کے تعاون سے 4 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا۔ سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ بازیاب پاکستانی شہری قانونی طریقے سے ایران آئے تھے۔

بازیاب پاکستانیوں میں غلام مصطفی تبسم، محمدسہیل، محمدارسلان، محمد خرم شامل ہیں۔

سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز نے اغوا کیا، تشدد کیا اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستانی سفارتخانے اور حکومت ایران کی بروقت کارروائی سے شہری بازیاب ہوئے ایرانی حکومت کی کارروائی میں  انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے پاکستان ناگہانی صورتحال میں فوری سفارتخانے سے رابطہ کریں ایران آنے والے پاکستانی انسانی اسمگلرز سے محتاط رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں