اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجی سمیت 4 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

خاندانی جھگڑے نے چار افراد کی جان لے لی ملزم نے سگے بھائی کے گھر پر گولیاں برسا کر خاندان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خاندانی تنازعات بعض اوقات اتنی سنگین نوعیت اختیار کر جاتے ہیں کہ خون سفید اور رشتوں کا احترام بھی ختم ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ صوبہ کے پی کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی تنازع پر ڈی آئی خان کے گاؤں شیر کہنہ میں دو سگے بھائیوں میں رات گئے ہونے والا تنازع اتنی سنگین نوعیت اختیار کر گیا کہ طیش میں آکر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک قریبی رشتہ دار موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے جب کہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں