تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اہم خلیجی ملک کا سخت ایکشن

مناما: خلیجی ملک بحرین کورونا احتیاطی تدابیر کو ترک کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرینی محکمہ صحت کی ٹیم نے حالیہ کارروائیوں کے دوران 4 ریستوران اور کیفے کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا اور کیسز کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جن ریستوران اور کیفے انتظامیہ کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے انہوں نے کورونا احتیاطی تدابیر کو ترک کررکھا تھا، کھانے پینے کے مقامات پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔

ٹیم نے بحرین کے 70 کے قریب ریستوران او کیفے کا دورہ کیا اور وبا سے بچاؤ کے لیے لافذ عمل اصولوں کا جائزہ لیا، جن کھانے پینے کے مراکز پر معمولی غفلت بھی دیکھی گئی انہیں منتبہ کیا ہے کہ وہ سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہلک وائرس کے خلاف اپنے عہد کو بھرپور جذبے اور ذمے داری کے ساتھ نبھائیں اور کہیں قوائد وضوابط کی خلاف ورزیاں دیکھیں تو فوری رپورٹ کریں۔

Comments

- Advertisement -