بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ سے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتارکرلئے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سہیل انجم, محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور شامل ہیں ، ملزم سہیل انجم اور محمد اشرف پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے جبکہ ان ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کا تعلق سوات سے ہے، اس کے خلاف سال 2012 میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا۔

ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ملزم محمد اشرف کا تعلق ناروال سے ہے،ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا بعد ازاں ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹ پر جنیوا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان نے جنیوا میں رہائش پزیر ایجنٹ سے 35 ہزار روپے فی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے، تاہم ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں