اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا کی طاقت،طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے اساتذہ بے نقاب، نوکری سے فارغ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نجی اسکول نے طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں 4 اساتذہ فارغ کردیا، اساتذہ پر طالبات نے جنسی ہراسانی اور غیرمہذب تصاویر بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی طاقت سے جنسی ہراسانی کرنے والے اساتذہ بے نقاب کردیا ، نجی اسکول نے جنسی ہراسانی پر 4 اساتذہ کو فارغ کردیا گیا۔

نجی اسکول کے چار اساتذہ پر طالبات نے جنسی ہراسانی اور غیرمہذب تصاویر بھیجنے کا الزام لگایا تھا، طالبات نے سوشل میڈیا پر چاروں اساتذہ کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں پوسٹس کی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ متعدد بار اسکول انتظامیہ کو شکایت کی مگر ایکشن نہیں لیا گیا، اساتذہ نے غیر مہذب میسجز کیے، کلاس میں غلط طریقے سے چھونا شروع کردیا تھا، تنگ آکر اساتذہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

اسکول ڈائریکٹر مسز نگہت علی نے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے طالبات کی شکایت پر چاروں اساتذہ کو فارغ کردیا ہے، چاروں اساتذہ کے خلاف اسکول انتظامیہ نے جامع انکوائری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر نجی اسکول کی طالبات کے جنسی ہراسانی کے الزام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی میں تین سرکاری تعلیمی افسران شامل ہیں۔

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کینٹ کے پرنسپل کمیٹی کے کنونیر مقرر، دو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران بھی کمٹی کا حصہ ہیں، تحقیقاتی کمیٹی تین روز میں تمام معلومات جمع کروائے گی۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں