تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں جھڑپ 4 دہشت گرد

راولپنڈی: پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی یکی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

رواں ماہ کے آغاز پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں غلام خان کےعلاقے میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گردمارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 3دہشت گرد مارے گئے

یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا ، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

دوسری جانب نوشکی کے قریب پرودھ پہاڑ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان ری پبلکن آرمی (بی آر اے) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ندیم اور شہزاد عالم مارے گئے تھے جو کہ خاران اور محلقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی پلانٹ کرنے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -