ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے جس کے بارے میں سی ٹی ڈی ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی گرفتار دہشتگردوں کو اسلحہ برآمدگی کے لیے کرول جنگل لے کر گئی تھی جہاں دہشتگرد فیضان بٹ کی نشاندہی پر جنگل میں سے 2 پستول، ہینڈگرنیڈ برآمد کیے۔

- Advertisement -

اسلحہ برآمدگی کے دوران دہشتگردوں کے پانچ سے 6 ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں سی ڈی ٹی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کے دوران چار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، فائرنگ کرنے والے تین حملہ آور فرار ہوئے جب کہ دو کلاشنکوف اور پستول برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد فیضان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ اس کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں