زوب میں پکنک منانے کے لیے جانے والی ایک اور فیملی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ژوب میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر 4 خواتین جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والی خواتین میں تین بہنیں شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملتان سے ہے۔
متاثرہ فیملی کوئٹہ کے راستے ژوب میں پکنک منانے کے لیے پہنچی تھی۔
یہ پڑھیں’سوات میں فیملی پکنک کررہی تھی، قدرتی آفت آگئی تو وہاں حکومت کیا کرسکتی ہے‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات میں پکنک منانے کے لیے آنے والے خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے، فیملی ڈیڑھ گھنٹے تک مدد کے لیے پکارتی رہی لیکن کوئی نہیں آیا۔
دریائے سوات سانحے پر ٹی ایم او خوازہ خیلہ زاہد اللہ کو معطل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیا، ٹی ایم او زاہد اللہ نے تابوت کچرے کی گاڑی میں اسپتال بھجوائے تھے۔