تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت: چارمسلم خواتین کے ساتھ زیادتی، مزاحمت پر 1 شخص قتل

اتر پردیش: بھارت کے دارالحکومت میں مسلح افراد نے مسلمان خاندان کی  گاڑی پر فائرنگ کی اور چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ مزاحمت کرنے پر خاندان کے سربراہ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی رات دارلحکومت نئی دہلی میں مسلح افراد نے ایک خاندان کی گاڑی کو زبردستی روک کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو اسی دوران مسافروں کی جانب سے مزاحمت ہوئی جس پر مسلح افراد نے چار خواتین کو گاڑی سے نیچے اتار ا اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اترپردیش کے علاقے جھیور کے گاؤں میں پیش آیا، مسافروں کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے بس کے ٹائر پنکچر ہوئے اور گاڑی رُک گئی، اس صورتحال میں جب گاڑی میں موجود افراد باہر نکلے تو مسلح افراد آگئے اور انہوں نے زبردستی پیسے و دیگر سامان چھیننا شروع کردیا۔

جب گاڑی میں موجود مسافروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح افراد نے خاندان کے سربراہ شکیل کو گولی مار کر ہلاک کیا اورمسافروں کو سڑک سے دور لے گئے جہاں انہوں نے چار خواتین کے دوپٹے اتار کر اُن کے ہاتھ باندھ دیے، جب خاندان کے بزرگوں نے احتجاج شروع کیا تو ڈاکوؤں نے خواتین کے ساتھ زیادتی کرنا شروع کردی۔

Comments

- Advertisement -