جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : چار سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کو کئی بارشکایت کی، لیکن ڈھکن نہیں لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں چار سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا، رشتے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ننجھے سفیان کی لاش گٹر سے نکالی۔

کھلے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب علاقے میں حادثات معمول بن چکے ہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن چیئرمین کو کئی بارشکایت کی، لیکن ڈھکن نہیں لگائے گئے۔

- Advertisement -

خیال رہے مین شاہراہوں پر موجود متعدد مین ہولز کھلے ہوئے ہیں، جنہیں بند کروانا ضلعی انتظامیہ کے بس سے ہی باہر ہوچکا ہے۔

مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کے بعد کئی کئی روز اور کئی کئی ہفتے تک دوبارہ ڈھکن نہیں لگائے جاتے شہری اپنی مدد آپ کے تحت درختوں کی ٹہنیاں رکھ کر کھلے مین ہول کی نشاندہی کرلیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں