ساہیوال: ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ٹیوب ویل کے گڑھے میں گرے بچے کو زندہ نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے میں چار سال کا بچہ ٹیوب ویل کے لیے کھودے جانے والے 10 انچ چوڑے اور 12 فٹ گہرے گڑھے میں اچانک گر گیا تھا۔
بجے کے گرنے کی اطلاع علاقہ مکینوں کو ملی تو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اُسے نکالنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی اُس کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جدوجہد شروع کی۔
اہلکاروں نے گڑھے میں سریے کے اگلے حصے کو موڑ کر ڈالا اور اُس میں بچے کی قیمص کو پھنسا کر اوپر کھینچنا شروع کیا، کافی دیر جدوجہد کے بعد بچے کو باحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرعام کے جانباز نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اقرار الحسن کو بتایا کہ اُس نے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر بچے کی جان بچائے۔
Janbaaz Sameer !! Shabash. Proud of you
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) November 6, 2018
اقرار الحسن نے سرعام کے جانباز کو شاباش دیتے ہوئے انسانیت کے جذبے کو جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔