خانیوال : لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش بند بوری میں کھیتوں سے برآمد ہوئی، ورثا کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر خانیوال میں 5روز قبل لاپتہ ہونے والی 4سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ، ورثا نے بتایا کہ زیبہ ندیم بچیوں کے ہمراہ کھیلنے کے دوران لاپتہ ہوئی ، بچی کی مسخ شدہ لاش بند بوری میں کھیتوں سے ملی ہے، بچی کےلاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی تھی.
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، ورثا کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
.
بچی کےورثاکاروڈبلاک کرکےایس ایچ او کہنہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا بچی کی گمشدگی کی درخواست کے باوجود پولیس نے کچھ نہیں کیا۔
ڈی پی او علی وسیم نے بچی کےمعاملےپرغفلت برتنےپرایس ایچ او کہنہ کو معطل کردیا ہے او کہا بچی کے قاتلوں کو جلد ڈھونڈ نکالیں گے جبکہ بچی کے اغوا اور قتل کا مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف درج کرلیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے خانیوال میں 4 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلیا اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ والدین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جائے۔