تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

4 سال پرانے قتل کا معمہ حل، شوہر کی قاتل بیوی نکلی

خون رنگ لے آیا اور چار سال پرانے قتل کا معمہ حل ہوگیا شوہر کی قاتل کوئی اور نہیں اس کی اپنی بے وفا بیوی نکلی جس نے آشنا کے ساتھ مل کر یہ کام انجام دیا۔

بے وفائی کی یہ کہانی ہے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد کی جہاں 2018 میں سویتا نامی عورت نے اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی اور اس کا الزام اپنے دیور پر عائد کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کی تو حقیقت تک پہنچنے میں چار سال لگ گئے۔ پولیس نے تحقیقات کیں اور کرائم برانچ ٹیم کو کچھ ایسے شواہد ملے جس سے پتہ چلا کہ شوہر کی گمشدگی کا ڈراما رچا کر اپنے دیور پر الزام عائد کرنے اور پولیس میں رپورٹ درج کرانے والی سویتا ہی اصل میں اپنے شوہر کی قاتل ہے اور اس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور پھر لاش کو گھر کے اندر ہی زمین میں گڑھا کھود کر دبا دیا تھا۔

پولیس نے شواہد ملنے پر سویتا اور اس کے محبوب ارون کو گرفتار کرلیا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے کے ساتھ پولیس نے گڑھے میں دفنائے گئے مقتول کی لاش کی باقیات بھی نکال لی ہیں۔

واردات میں مقامی میڈیا کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سویتا نے اپنے آشنا ارون کے ساتھ مل کر شوہر کو مارنے کا منصوبہ بنایا، پہلے شوہر کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر دونوں نے مل کر اپنے گھر میں7 فٹ گہرا گڑھا کھود کر اسے دفن کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزمان نے جائے قتل کو چھپانے کے لیے لاش دفنانے کے بعد گڑھے پر سیمنٹ کا پکا فرش کردیا گیا تھا اور وہیں رہائش بھی اختیار کی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -