جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصویریں وائرل کرنے والے شوہر کو 4 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیشن عدالت سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصویریں وائرل کرنیوالے شوہر 4 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصویریں وائرل کرنیوالے شوہر پر جرم ثابت ہوگیا ، عدالت نے ملزم حمید اللہ کو 4 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے ملزم کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم سنادیا۔

- Advertisement -

ملزم حمیداللہ ضمانت پر تھا جسے ایف آئی اے نےکمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

ملزم حمید اللہ نے سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں اور ملزم نے 55 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، پیسے نہ ملنے پر تصویریں وائرل کر دی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں