تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دمشق، باب الصغیر قبرستان دھماکا، 40 جاں بحق 120زخمی

دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق میں مقدس مقامات پر زائرین کی بسوں کے قریب دو بم دھماکوں میں چالیس جاں بحق اور 120افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے قدیم قبرستان باب الصغیر کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں جس میں چالیس افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کے وزیرداخلہ میجر جنرل محمد ابراھیم الشار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا نشانہ مختلف قومیتوں کے عرب زائرین تھے اور یہ حملہ عین اس وقت ہوا جب زائرین کی بسقبرستان باب الصغیر سےگزر رہی تھی۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے بم دھماکے میں 40 شہری جاں بحق جب کہ 120 زخمی ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر افراد کا تعلق عراق سے بتایا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ سرکاری ٹی وی پر جاری کی گئی فوٹیجز میں حادثے کی ہولناکی کو دکھائی جا سکتا ہے کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی اور چاروں جانب لاشیں بکھر گئی جب کہ زخمیوں کی آہ و بکا سے منظر دردناک ہو گیا۔

واضح رہے باب الصغیر قبرستان دمشق کے قدیم ترین قبرستانوں میں سے ایک ہے جہاں متعدد مقدس ہستیوں کے مزارات بھی ہیں جن کی زیارت کو ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -