جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، نصیرات کیمپ پر حملے میں 40 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی جانب سے جنوبی سے شمالی غزہ میں گھروں کو واپس جانے کی کوششیں جاری ہیں اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 33 ہزار 729 ہوگئی، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی گھروں پر حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حماس نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پیش کر دی ہیں، حماس نے اسرائیل سے انخلا کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کا حملہ، اسرائیل نے بڑے نقصان کا اعتراف کرلیا
حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اختتام پر یرغمالیوں اورقیدیوں کی رہائی کا تبادلہ کیاجائے گا، ہر سویلین اسرائیلی کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ جبکہ ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی رہا کئے جائیں۔