منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انٹرن شپ اور ماہانہ وظیفہ: نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 40ہزار نوجوانوں کو نجی،سرکاری اداروں میں انٹرن شپ مواقع دینے اور ہر نوجوان کو 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت پرائم منسٹر با اختیار نوجوان انٹرنشپ پروگرام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ 40 ہزار نوجوانوں کو نجی،سرکاری اداروں میں انٹرن شپ مواقع دیئےجائیں گے ، انٹرن شپ سے نوجوان پیشہ وارانہ تجربات،مارکیٹ سکلزحاصل کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کےترقیاتی منصوبوں میں نوجوانوں کو 6 ماہ سے1سالہ انٹرن شپ دی جائے گی ، تعلیم یافتہ نوجوان عملی تجربہ حاصل کرکےروزگارحاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ ہر نوجوان کو 25 ہزارماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کادوتہائی حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے، بےروزگاری کی بڑی وجہ برسوں کانظام تعلیم ہے، نظام تعلیم کو ہم مارکیٹ کی ضروریات کیساتھ منسلک نہیں کرسکے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نےسخت مالی بحران کےباوجود نوجوانوں کی تربیت کیلئےپروگرام شروع کیا، نجی وسرکاری اداروں کو گریجویٹس ورک فورس دستیاب ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انجینئرز،دیگرتکنیکی علوم رکھنےوالےطلباکےپاس مارکیٹ اسکلزکی کمی ہے، یہ انٹرن شپ پروگرام انہیں مطلوبہ فنی مہارت فراہمی کاذریعہ ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں