تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یوکرین کا 50 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ

روسی حملے کے جواب میں یوکرین نے پچاس روسی فوجیوں کو مارنے اور چھ روسی جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

مشرقی یورپ پر منڈلاتے جنگ کے بادل باالآخر یوکرین پر روسی میزائلوں کی صورت میں برس پڑے، 24 فروری کا سورج طلوع ہوتے ہی روس نے پڑوسی ملک پر حملہ کرکے اہم تنصیبات اور علاقوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

روس کے جواب میں یوکرین نے بھی جوابی وار کیے اور یوکرینی حدود میں داخل ہونے والے پانچ روسی جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا جب کہ یوکرینی وزارت دفاع نے پچاس روسی فوجی بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ روسی حملوں کے دوران چالیس یوکرینی فوجی اور 7 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں.

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھڑتے ہی یوکرینی شہریوں نے دارالحکومت کیف سے نقل مکانی شروع کرکے مضافاتی علاقوں اور زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں میں پناہ لینا شروع کردی۔

یوکرین کا جوابی وار، روس کے 5 طیارے مار گرانے کا دعویٰ

یاد رہے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے اعلان جنگ کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا، یوکرائنی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے لیکن یوکرائن آخری فتح تک اپنا دفاع کرے گا۔

یوکرائنی وزیرداخلہ نے زور دیا کہ روس کوآگےبڑھنےسے روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری حرکت میں آنا ہوگا۔

روسی صدر پیوتن نے آج یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد مشرقی یوکرین کےعلاقے ماریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

Comments

- Advertisement -