تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹویٹر کے چار سو ملین صارفین کا ڈیٹا چوری

سان فرانسکو: دنیا کے مشہور ومعروف سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کے تقریباً 40 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے تقریبا 40 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں، ہیکرز نے چوری شدہ ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لئے ڈال دیا ہے۔

چوری شدہ ڈیٹا میں صارفین کے نام ، ای میل آئی ڈی، فالوورز کی تعداد اور صارفین کے فون نمبرز شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیٹا لیک میں بھارتی وزرات اطلاعات ونشریات اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ہیکرز نے بالی ووڈ کے معروف اسٹار سلمان خان، گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا بھی چوری کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟

ہیکرز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر یا ایلون مسک اگر آپ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو آپ کو پہلے ہی 54 ملین سے زائد صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے پر جی ڈی پی آر جرمانے کا خطرہ ہے، اب 400 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے پر جرمانے کے بارے میں سوچیں۔

واضح رہے کہ دو ماہ میں یہ دوسری بار ہوا ہے جب ٹوئٹر کا ڈیٹا چوری ہوکر ڈارک ویب پر فروخت کے لئے دیا گیا، اس سے قبل 27 نومبر کو بھی یہ معاملہ سامنے آچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -