تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سرگودھا کا 400 سالہ قدیم ’روحانی‘ درخت

پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے میں قدرت کا ایسا شاہکار موجود ہے جسے لوگ دور دور سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پونے تین ایکٹر اراضی پر پھیلا برگد کا درخت 400 برس قدم ہے جس پر مختلف پرندوں نے اپنے آشیانے بسائے ہوئے ہیں۔

درخت دیکھنے کے لیے آنے والے نوجوان اس کے تنے پر نشانی کے طور پر اپنا نام کندہ کرتے ہیں اور اب اس کی کوئی شاخ ایسی نہیں جس کو گدا ہوا نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: چترال: چنارکا ڈھائی ہزارسال قدیم درخت دریافت

مقامی لوگ اس سے اپنی مذہبی وابستگی بھی رکھتے ہیں، اُن کا ماننا ہے کہ ’درخت کی وجہ سے اُن کی دعائیں قبول ہوتی ہیں‘۔  مکینوں نے اس درخت کو اپنے بابا اور بزرگ تک کا درجہ دیا ہوا۔ عوام کے مذہبی جذبات کی وجہ سے ہی درخت اب تک ٹمبر مافیا سے محفوظ رہا۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اگر حکومت اس درخت پر تھوڑی توجہ دے تو یہاں پر ایک اچھا تفریح مقام بن سکتا ہے اور پھر سیاح اس قدیم درخت کو دیکھنے کے لیے آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -