تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

طرابلس:لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،41افراد جاں بحق

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے،تارکین وطن کی بڑی تعداد سمندری راستے کے ذریعے یورپی مملالک کی طرف ہجرت کررہی تھی.

تفصیلات کے مطابق سمندری راستے یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث 41 افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے،حکام کے مطابق امدادی اہلکاروں نے 41 افراد کی لاشوں کو لیبیا کے ساحل سے نکالا ہے جب کہ لاشوں کا ڈی این اے کیا جارہا ہے اورتمام افراد کی لاشیں 5 سے 6 دن پرانی ہیں.

یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی،اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پورپی بندرگاہوں کا رخ کررہے ہیں.

*رواں ہفتے تارکین وطن کی متعدد کشتیاں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک ہوئے،یو این ایچ سی آر

یاد رہے کہ اب تک لاکھوں افراد یورپی ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جس میں سے ایک بڑی تعداد کشتی کے ذریعے سمندری راستے سے ہجرت کرتے ہیں جس کے دوران اکثروبیشترکشتی ڈوبنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں،اب تک ہزاروں افراد کشتیاں ڈوبنے سے جان کی بایز ہار چکے ہیں،جن میں خواتین بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے.

*اطالوی ساحل پرکشتی ڈوبنے سے پانچ تارکین وطن ہلاک

اٹلی کے دارالحکومت روم میں موجود بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ چند دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن اور مہاجرین کی جانوں کو بچایا گیا ہے.

واضح رہے کہ بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ سال تین ہزار سات سو مہاجرین یورپی ممالک تک پہچنےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے تھے.

Comments

- Advertisement -