راولپنڈی : آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کشی کرلی، محمد مسعود نےآن لائن لون ایپ سے22 ہزاروں روپے قرض لے رکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چاکرہ کےرہائشی نے آن لائن ایپ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔
تھانہ ریس کورس نے محمد مسعود کے بھائی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے، 42 سال کے محمد مسعود نے آن لائن لون ایپ سے 22 ہزاروں روپے قرض لے رکھا تھا۔
- Advertisement -
مقتول کے بھائی نے کہا کہ متعلقہ کمپنی نےشہری کاڈیٹا لیک کرنے اور گھر کی خواتین کو دھمکیاں دیتے رہے، دو بچوں کے باپ محمد مسعود نے مسلسل دباؤ سے آکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ محمد مسعود نے لون کمپنی سےقرض لیا جو مقررہ وقت تک واپس نہ کرسکا، ایزی لون کمپنی ہرماہ انٹرسٹ ریٹ بڑھاتےرہے اور اب لاکھوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔