اشتہار

نو منتخب 43 سینیٹرز نے حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نو منتخب 43 سینیٹرز نے حلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسراسحاق ڈارنے نو منتخب سینیٹرزسے حلف لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان نے نومنتخب اراکین کو ایوان میں خوش آمدید کہا۔

جس کے بعد سیکرٹری سینیٹ نےایوان کی کارروائی اسحاق ڈار کے حوالے کر دی اور سینیٹر اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسرکی نشست سنبھال لی۔

- Advertisement -

سینیٹ اجلاس میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری کا آغاز ہوا اور پریزائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نے اراکین کو نشستوں سےکھڑے ہونے کی ہدایت کی تاہم سینیٹر زرقہ سہروردی نے ایوان میں احتجاج کیا۔

اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا ، پریزائیڈنگ افسراسحاق ڈار نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں سینیٹرانوشہ رحمان ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ،علامہ ناصرعباس ، محسن نقوی ، سینیٹر عبدالقدوس بزنجو ، سینیٹر عبد الشکور ، دوستین خان ڈومکی ، سینیٹر یوسف رضاگیلانی ، سینیٹر احد چیمہ سمیت دیگر شامل تھے۔

حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب سینیٹرز نے رول آف ممبرز پر دستخط کا آغازکیا، نومنتخب سینیٹرز حروف تہجی کی ترتیب سے رول آف ممبرز پر دستخط کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں