اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

عرب اتحادی فوج کی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 45 جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا: عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے، عرب اتحاد نے شمالی الضالع میں مریس کے محاذ پر جبل نصی میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے۔

عرب اتحاد نے الضالع گورنری کے شمال مغربی علاقے العود میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 19 باغی ہلاک، 55 زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

یمن کی سرکاری فوج نے مریس کے محاظ پر الزیلہ کے مقام پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب شمال مغربی حجی گورنری میں عبس کے مقام پر سرکاری فوج نے ایک کارروائی میں 39 حوثی باغیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عرب اتحادی فوج کی بمباری، 30 حوثی باغی ہلاک

دوسری جانب یمن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الضالع اور اب گورنری میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے، طویل لڑائی کے بعد حوثی باغیوں نے مشرقی النادرہ ڈائریکٹوریٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کارروائی کے بعد حوثی باغیوں نے جنگجوؤں کی بڑی تعداد جمع کی اور تین بریگیڈ مریس طلب کیے، مریس منگوائے گئے باغی حجور قبائل کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کشر ڈائریکٹوریٹ میں عرب اتحادی فوجیوں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بم گرائے جس کے  نتیجے میں 30 حوثی باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں