تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد45 ہوگئی

کراچی : ملک بھر میں پولیو کا مرض سنگین صورتحال اختیار کرگیا، پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد45ہوگئی ، سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی۔

انسدادپولیو حکام کا کہنا ہے پولیو کے دو نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ، پولیوکیس لاہور اور جہلم میں سامنے آئے، جس کے بعدپنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 5ہوگئی۔

کے پی میں سب سے زیادہ 35 کیسز رپورٹ ہوئے ، خیبرپختونخوا میں بنوں اور لکی مروت میں کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد 3ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے پولیو کا مرض ختم نہ ہونے کے ذمہ دار والدین ہیں، بابر بن عطا

ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز کے اضلاع میں 15 جولائی سے پولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے، جس میں 5 برس سے کم عمر کے 6 لاکھ 14 ہزار سو 90 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو کوآرڈینیٹر کامران آفریدی کے مطابق مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 2 ہزار 6 سو 57 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

یاد رہے کراچی اور لاہور سمیت 6 بڑے شہروں سے نئے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی، کوئٹہ کے ریلوے پل اور طاؤس آباد کے علاقوں، حیدر آباد میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، راولپنڈی میں صفدر آباد اور پشاور کے شاہین ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

لاہور میں آؤٹ فال ایف، جی، ایچ کے سیوریج میں جبکہ کراچی کے سہراب گوٹھ، راشد منہاس روڈ، چکورا نالہ اور کورنگی نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔

خیال رہے عالمی ادارہ صحت نے پولیو کیسز رجسٹرڈ ہونے کے سبب پاکستان پر پہلے سے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

واضح رہے اس وقت دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جہاں اب تک پولیو کا مرض مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -