ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تین بچوں کی ماں نے میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کہتے ہیں پڑھائی کی کوئی عمر نہیں ہوتی جو لوگ کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے وہ کسی بھی عمر میں اسے مکمل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا جہاں ضلع بسواناتھ سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی ماں نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا۔

45 سالہ بلبلی خاتون نے 22 سال قبل خاندانی ذمہ داریوں کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی لیکن ان کے دل میں تعلیم مکمل کرنے کی خواہش تھی جس کو انہوں نے تین بچوں کی پیدائش کے بعد پورا کیا۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق تین بچوں کی ماں نے طویل عرصے کے وقفے کے بعد 10 ویں جماعت کا امتحان دیا اور اسے پاس بھی کرلیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا خواب پورا ہوگیا ہے وہ ہمیشہ سے ہی میٹرک کرنا چاہتی تھیں لیکن خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے ایسا نہیں کر پا رہی تھیں۔

انہوں نے میٹرک پاس کرنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وہ آگے بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں