لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، شرپسندوں کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی آئی سی حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کاعمل جاری ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع میں ملوث شرپسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں تاکہ مکمل انصاف ہو۔
ہسپتال پر حملے کے افسوسناک واقعے میں ملوث 46 شرپسندوں کو اب تک عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے اور باقی افراد کی بھی شناخت جاری ہے
قیمتی جانوں کے ضیاع میں ملوث ان شرپسندوں کی مکمل شناخت اور کاروائی کے لیے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیےجا رہے ہیں تاکہ مکمل انصاف ہو
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) December 12, 2019
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی آئی سی حملے میں ملوث 46 شر پسندوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، شرپسندوں کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جاچکا ہے۔
وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا
واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔