منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4788 تک پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں 190 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی, این ای او سی کے مطابق اسپتالوں میں صرف 11 ہزار 508 بستروں گنجائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے جاری لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد بتدریج اضافہ جاری ہے اور ساتھ ہی ساتھ اموات کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 788 ہوگئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 108 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

پنجاب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 336 اور سندھ میں 1214، خیبر پختونخوا میں 656، بلوچستان میں 220 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 113 کیسز رپورٹ ہوئے، گلگت میں 215، آزاد کشمیر میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 52 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جان لیوا وائرس کے 48 فیصد کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 762 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 22، پنجاب میں 19، خیبر پختونخوا میں 25، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد 1 اور بلوچستان میں 1 مریض نے دم توڑ چکے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2457 نئے افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

این سی او سی نے جاری اعلامیے میں کہا کہ 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ اسپتالوں میں 11 ہزار 508 بستروں کی گنجائش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں