بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 48 ویں روز بھی کرفیو

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیو کا 48 واں روز ہے بھارتی فورسز کے مظالم کے باعث شہید کشمیریوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔

وادی میں آج اڑتالیس ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث انسانی بحران کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے اس کے باوجود کشمیر کی وادی میں ایک ہی نعرہ گونج رہاہے کہ لے کررہیں گے آزادی۔

اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بربریت،حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی شہید

کشمیریوں کا عزم ہے کہ آزادی کے حصول تک بھارتی مظالم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے۔ نوجوانوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ نے بھارتی فورسز کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا لیکن انسانی حقوق کی دہائی دینے والے علمبردار خاموش ہیں۔

یہ پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، مسلمان پانچویں جمعہ بھی نماز سے محروم

دوسری جانب سید علی گیلانی سمیت کئی حریت پسند رہنما یا تو اپنے گھروں پر نظر بند ہیں یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں تا ہم کشمیریوں کے جذبے ہر قسم کی پابندیوں کو توڑ کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں چاہے اس کی پاداش میں انہیں مظالم ہی سہنا کیوں نہ پڑیں

یہ خبر پڑھیں : حریت پسند کشمیر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی گرفتار

واضح رہے کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارت مخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران 84 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں