اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ سسٹم کو رقم دیدی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 مختلف اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے مجموعی طور پر 494 ارب 55 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔
سات روز کےلئے بینکوں کو 76ارب روپے فراہم کئے گئے۔ 7 روز پر فراہم کردہ رقم پر 22.05 فیصدشرح منافع اداکریں گے۔
اسی طرح 77روز کے لئے بینکوں کو 418 ارب 55کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔ 77روز پر فراہم رقم پر 22.04 فیصدشرح منافع دینا ہو گا۔