ہیملٹن: پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کیویز اور گرین شرٹس آج مدمقابل ہوں گے، پانچ میچز کی سیریز پہلے ہی کیویز کے نام ہوچکی ہے، شکستوں کی کھائی میں پھنسی گرین شرٹس وائٹ واش کے داغ سے بچنے کی کوشش کرے گی۔
یاد رہے کہ کرکٹ ماہرین ہیملٹن کی وکٹ کو تیز اور بائونسی قرار دے چکے ہیں. مقابلے سے پہلے شاہینوں نے ہیملٹن میں بھرپور پریکٹس کی، مینجمنٹ کی جانب سے پیس اور باؤنس کا سامنے کرنے کے لئے بلے بازوں کو ٹریننگ کرائی گئی۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سیریز کے تین میچز میں پاکستانی بلے بازوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اگر بلے باز اس بار چل گئے، تو میچ کا نتیجہ مختلف آسکتا ہے۔
سیریزتوہارچکےہیں، کوشش ہوگی آخری2 میچزجیت سکیں ‘ سرفرازاحمد
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو مسلسل نو میچز میں شکست دے چکا ہے۔ ناکامی کے اس بھنور سے نکلنے کے لئے قومی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں متوقع ہیں، حارث سہیل اور عامر یامین کا پلینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ سے شکست: انضمام سرفراز الیون کی ناقص کارکردگی پر برہم
سیریز کا واحد ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3کی برتری حاصل ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔