اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

گوادر کا علاقہ زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں خوف و ہراس

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور اس کے گردونواح کے علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف زدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5ریکارڈ کی گئی جبکہ کہ اس کا مرکز گوادر سے چالیس کلومیٹر شمال میں ساحل کے قریب سمندر میں تھا اور اس کی گہرائی پچیس کلومیٹر تھی۔

- Advertisement -

یاد رہے گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے نے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ،

زلزلہ پیما مرکز نے ریکٹر اسکیل پر 5.8 شدت کے زلزلے کی تصدیق کی تھی ، جس سے مینگورہ، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ہزارہ اور صوبے کے دیگر شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اس سے قبل گذشتہ سال اکتوبر میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں