تازہ ترین

بلوچستان پھر زلزلے سے لرز اٹھا

کوئٹہ : بلوچستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان زلزلہ کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، بلوچستان کے جنوبی اورشمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ کے جھٹکوں سے کوئٹہ، نوشکی،چاغی ،چمن، قلعہ عبداللہ ، پشین اور مستونگ لرزتے رہے ، زلزلہ پیما مارکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ کا مرکز کوئٹہ سے 150 کلو میٹر جنوب مغرب میں سطح زمین سے پینتیس کلو میٹر گہرائی میں تھا، زلزلہ سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے مارچ میں بھی اسلام آباد، راولپنڈی، سوات سمیت مختلف کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -