اسلام آباد:ملک کےبالائی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کامرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی،غذر اور نوشہرہ سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 180 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلہ رات 4 بجکر5 منٹ پرآیا۔
افغانستان کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ
یاد رہےکہ اس سے قبل رات گئےافغانستان کے پاکستان سے منسلک سرحدی علاقے اسپین بولدک میں اسلحہ کے ڈپو میں آتشزگی کے باعث دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں پاکستان کا سرحدی علاقہ چمن لرز اٹھا۔
افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے افغان فورسز کے اسلحہ ڈپو میں ہوئے،ان دھماکوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ دھماکوں سے اٹھنے والے بلند شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔
واضح رہےکہ دھماکوں میں آبادی کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ نیٹو اورافغان فورسزنےعلاقےکامحاصرہ کرلیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں