پشاور: ترجمان وزیراعلیٰ کےپی نے کہا ہے کہ ایک سال میں محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے 5.70 بلین رائلٹی کی مد میں حاصل کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ سال 96 نئے کانوں کے ٹھیکے دیے، 447 نئے لائسنس کا اجرا کیا، کام نہ کرنے والے 482 ٹھیکے منسوخ کیے، ضم اضلاع میں پہلی بار معائنے کیلئے 7 دفاتر قائم کیے گئے۔
خیبرپختونخواہ میں جنگلات کی رائلٹی اب خواتین کو بھی ملے گی
انھوں نے بتایا کہ حکومت نے استغاثہ اور رجسڑیشن مد میں 11 ملین روپے اکٹھے کیے، کان میں جاں بحق ہونے والے 29 افراد کو 34.8 ملین دیے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جرمانہ، فیس اور رجسٹریشن کی مد میں 3.1 ملین روپے اکٹھے کیے۔
ترجمان نے کہا کہ آن لائن پورٹل سے اب تک 4 ہزار مزدور رجسٹر ہوچکے ہیں، 2690 مزدورں کو سیفٹی ٹریننگ اور بچوں کی تعلیم کیلئے 100 ملین کے وظائف دیے۔
ریکوڈک منصوبہ کیا پاکستان کی تقدیر بدل دے گا؟ سونے اور تانبے کی پیداوار کب سے شروع ہوگی؟