تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یو اے ای، 5 شہر دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل

بین الاقوامی ویب سائٹ نومبیو نے دنیا کے محفوظ ترین 10 شہروں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے 5 شہر شامل ہیں۔

نومبیو نے یہ درجہ بندی اقتصادی، سماجی اور سلامتی شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کی ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ ریاست دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔ ابوظبی دوسرے، عجمان ساتویں، شارجہ 8 ویں اور دبئی نویں نمبر پر ہے۔

جرمن انٹرنیشنز فاؤنڈیشن نے پسندیدہ ترین ممالک کے حوالے سے 2022 کے دوران رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کیا جس میں شامل 94 فیصد تارکین وطن نے کہا کہ امارات ان کی نظر میں محفوظ ترین ملک ہے۔

اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محفوظ ترین ملک کے حوالے سے اب تک رائے عامہ کے جتنے بھی جائزے ریکارڈ پر آئے ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ 81 فیصد تارکین وطن نے کسی ایک ملک کو محفوظ ترین قرار دیا تھا۔

بین االاقوامی مسابقت کے حوالے سے بھی متحدہ عرب امارات سماجی امن و استحکام سے متعلق کئی بین الاقوامی گراف میں سرفہرست آچکا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ گزشتہ سال بین الاقوامی مسابقت کے حوالے سے سالانہ جائزے میں امارات کو انفارمیشن سیکیورٹی گراف میں پوری دنیا میں پہلے نمبر پر قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات، امن و امان اور معیار زندگی کے حوالے سے عالمی رپورٹوں اور گراف میں پہلی پوزیشن ریکارڈ کرا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -