تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فیصل آباد: 5 کروڑ سال قدیم مچھلیوں کے فوسلز دریافت

فیصل آباد: کوہاٹ کے علاقے کلڈانا سے 5 کروڑ سال پرانی مچھلیوں کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں، علاقے میں چینی اور پاکستانی ماہرین مل کر کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صرف ایک صدی تاریخ رکھنے والے پاکستانی علاقے فیصل آباد میں پانچ کروڑ سال قدیم مچھلیوں کے فوسلز کی دریافت نے شہریوں کو حیران کر دیا ہے۔

[bs-quote quote=”مچھلیوں کے فوسلز کوہاٹ کے 5 کروڑ سال قبل دریائی گزرگاہ ہونے کا ثبوت ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ملک کے تیسرے گنجان آباد شہر فیصل آباد میں مقامی جی سی یونی ورسٹی اور چین کے سائنس دان اس سلسلے میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

جی سی یونی ورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خضر سمیع نے بتایا کہ دریافت مچھلیوں کے گروپ کا تعلق چنی ڈی سے ہے۔

ڈاکٹر خضر سمیع نے مزید بتایا کہ قدیم مچھلیوں کے فوسلز کوہاٹ کے 5 کروڑ سال قبل دریائی گزرگاہ ہونے کا ثبوت ہے۔ خیال رہے کہ تاریخی اعتبار سے یہ علاقہ دریائے راوی اور دریائے چناب کے درمیان میں واقع دو آبہ رچنا کا اہم حصہ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کے فوسلز پر مزید تحقیق کے لیے جی سی یونی ورسٹی میں خصوصی لیبارٹری قائم کی جائے گی، دوسری طرف کوہاٹ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی مدد سے اس سلسلے میں 3 سال کا ایک پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں:  مگرمچھ زمین پرکب سے موجود ہیں؟


خیال رہے کہ فیصل آباد کو ایک وقت میں سائنس دانوں کا شہر بھی کہا جاتا تھا، کیوں کہ یہاں پاکستان کے کسی بھی دوسرے شہر سے زیادہ تعداد میں پی ایچ ڈی سائنس دان موجود ہیں۔

شہر فیصل آباد کی تاریخ صرف ایک صدی پرانی ہے۔ آج سے کم و بیش 100 سال پہلے جھاڑیوں پر مشتمل یہ علاقہ مویشی پالنے والوں کا گڑھ تھا۔ اس کا ابتدائی نام پکا ماڑی تھا، پھر اسے ساندل بار کہا جانے لگا۔

1896 برطانوی راج کے لیفٹیننٹ گورنر جیمز براڈووڈ لائل کے نام سے موسوم کر کے اسے لائل پور بنایا گیا، 1979 میں سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے نام پر اسے فیصل آباد بنا دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -