منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’’بھارت چاہے بھی تو اپنے 5 طیاروں کی تباہی نہیں چھپا سکتا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان نے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے تباہ کیے، بھارت چاہے بھی تو ان 5 طیاروں کی تباہی نہیں چھپا سکتا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے افسر رافیل سمیت ہونے والی 5 طیاروں کے تباہ ہونے کی خبر لاکھ چھپانے کی کوشش کریں لیکن اب چھپانا ممکن نہیں رہا۔

ائیرکموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ بھارت کا رافیل کمپنی پر دباؤ ڈالنا ممکن ہے لیکن اب تو برطانوی مارٹن بیکر ای جیکشن سیٹ کمپنی نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ان کی کمپنی کی سیٹس سے تین پائلٹوں نے ای جیکٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی پائلٹوں سمیت طیارے گرنے پر کلیم نہیں کرتی ہے، تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے پانچ بھارتی طیارے تباہ ہوئے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ صبح شروع کیے گئے آپریشن بُنیان مّرصُوص میں زبردست کارروائی دیکھ کر دشمن دہشت میں آگیا اور اپنے ہونے والے پے در پے نقصانات کو دیکھتے ہوئے بھارت کو سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں