پرتگال : ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ سپر مارکیٹ پر جا گرا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسافر بردار طیارہ گرنے کا واقع پرتگال کے شہر لزبن میں پیش آیا جس کے نتیجے طایرے کے کپتان سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ آگ نے سپر مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پینچ گئے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا اورہلاک ہونے والے افراد کو قریبی
اسپتال منتقل کردیا گیا اور آگ پر قابو پا کر علاقے کو کلیئر کرادیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا کپتنان ، مسافر اور سپر مارکیٹ میں سامان لانے والی لاری کا ڈرائیور شامل ہیں جن میں بیشتر کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں جن کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کو اطلاع کردی گئی ہے جن کے ساتھ مل کر مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی تاہم ابھی حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
سپر مارکیٹ کے مالکان اور خریداری کے لیے آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور ایسے نا گہنانی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔