تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شارجہ میں آتشزدگی‘ دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

شارجہ : متحدہ عرب امارات میں کثیر المنزلہ عمارت کے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے‘ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی خاتون‘ ایک بھارتی مرداور عرب خاتون شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں واقعہ ال بتینا نامی عمارت کی پہلی منزل پر پیش آنے والے آتش زدگی کے سانحے میں ایک پاکستانی خاتون‘ ایک بھارتی مرد اور ایک عرب خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ آٹھ افراد دم گھٹ جانے کے سبب نازک حالت میں کویت اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونےو الی پاکستانی خاتون کا نام غزل اور ان کی عمر چالیس سال بتائی گئی ہے۔ غزل شادی شدہ تھیں لیکن تنہا رہ رہی تھیں ۔ ان کی ایک دوست نے انہیں کال کی ‘ جواب نہ ملنے پر اپنے بھائی کو ان کے گھر بھیجا تو ان کی موت کا انکشا ف ہوا‘ دبئی میں مقیم غزل کے بھائی سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے بھارتی شہری کی عمر 35 سال بتائی جارہی ہے۔ وہ اپنے اہلِ خانہ کو یو پی بھیج کر یہاں تنہا رہ رہے تھے۔ انہوں نے دفتر سے موصول ہونے والی کال ریسونہیں کی تو کمپنی کا نمائندہ تحقیقات کے لیے آیا جس پر ان کی موت کا انکشاف ہوا۔

عرب خاتون کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ‘ یہ خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ دم گھٹ جانےکے سبب جاں بحق ہوگئیں۔‘ قریبی سپر مارکیٹ کے ملازم عبداللہ کا کہنا ہے وہ روز اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنےکےلیے آتی تھیں۔

عمارت میں آگ پیر کی شب تین بجے لگی‘ پولیس آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد بن راشد بیعت کا کہنا ہے کہ آگ کے سبب اپارٹمنٹ جل کر خاکستر ہوگیا ہے‘ سانحے میں کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی کے ثبوت نہیں ملے تاہم آگ لگنے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -