جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

5 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کے بدلے امریکا میں رہائش کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

5 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کے بدلے امریکا میں رہائش کی پیشکش سامنے آئی ہے، امریکی صدر نے ’’گولڈ کارڈ‘‘ اسکیم لانچ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 ملین ڈالرز میں امریکی رہائش کی ’’گولڈ کارڈ‘‘ اسکیم لانچ کی ہے، ٹرمپ کارڈ کےلیے ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے، اس سلسلے میں درخواستوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو اسکیم لانچ کی دنیا کے عظیم ملک تک پہنچنے کا یہ خوبصورت راستہ ہے۔

امریکا میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں شروع

گولڈ کارڈ سے امریکا میں مستقل رہائش، کام کا حق اور شہریت کا راستہ ممکن ہوگا، خبرایجنسی نے بتایا کہ 5 سالہ قیام کے بعد کارڈ ہولڈر امریکی شہریت کے اہل ہوسکیں گے۔

امریکی گولڈ کارڈ کا اعلان اوول آفس سے 25 فروری 2025 کو ہوا، جس میں کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک نے خاص طور پر اسے "ٹرمپ گولڈ کارڈ” کہا۔

صدر کے مطابق، کارڈ ہولڈرز "مالدار اور کامیاب” افراد ہوں گے جو پیسہ خرچ کریں گے، ٹیکس ادا کریں گے اور امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

ایلون مسک کو ٹرمپ سے معافی مانگنے پر بڑا انعام مل گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں