اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔

جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر نے سعودی عرب میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین عمرہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے بلند درجات اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو جاں بحق اور زخمی زائرین کے اہلخانہ اور لواحقین سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں