پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

پاکستان سے مصر جانے والے 5 مسافر آف لوڈ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے مصر جانے والے 5 مسافروں کو آف لوڈ کرا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مصر جانے والے 5 مسافروں کو سفر سے روک دیا۔

ملزمان وزٹ ویزے پر مصر جا رہے تھے اور ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انہوں نے بعد ازاں ایک گروہ کے ذریعے مصر سے بارڈر پار کر کے لیبیا جانا تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے لیبیا سے کشتی کے ذریعے یورپ جانا تھا۔ ملزمان کا تعلق شیخوپورہ، چنیوٹ اور پشاور سے ہے جنہوں نے بیرون ملک جانے کے لیے ایجنٹوں کو فی کس 20 سے 40 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں