خوشیاں راس نہ آئیں بیٹی کی منگنی سے واپس آنے والا خاندان خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں پانچ افراد اپنے جان سے چلے گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ہبلی میں پیش آیا جہاں خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ کار اور بس کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔
مرنے والوں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
مرنے والوں کی شناخت وٹل شیٹی (55)، ششی کلا شیٹی (44)، سندیپ شیٹی (26)، شویتا شیٹی (29) اور انجلی شیٹی (26) کے طور پر کی گئی ہے، جو شیموگا ضلع کے ساگر تعلقہ کے رہنے والے ہیں۔
پولیس کے مطابق شیٹی خاندان ساگر کے علاقے میں اپنی بیٹی شویتا کی منگنی اور نئے گھر کی خوشی میں تقریب کے بعد کولگیری واپس جا رہے تھے کہ ہبلی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئے۔