منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

بھارتی فوجی ٹینک خوفناک حادثے کا شکار، 5 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت کی چین سے ملحقہ سرحد لداخ کے علاقے میں 5 فوجی ٹینک سمیت دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی تربیتی مشقوں کے دوران ٹینک کے ذریعے رات تین بجے دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق لداخ کے علاقے میں فوجی مشقوں کے دوران ٹینک کے ذریعے دریا عبور کرنے کی مشق کرتے ہوئے پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہو گیا اور ٹینک میں موجود فوجی اہلکار بھی اس کی زد میں آ گئے۔

- Advertisement -

اس حادثے میں جے سی او (جونیئر کمیشنڈ آفیسر) سمیت فوج کے 5 جوان ہلاک ہوئے جبکہ ایک فوجی کو مرنے سے بچا لیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران ٹینک میں متعدد فوجی سوار تھے جنہیں ٹینک سے نکل کر جان بچانے کا موقع بھی نہیں مل سکا، فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

رپورٹ کے مطابق آخری اطلاعات تک پانچوں فوجیوں کی لاشیں دریا سے نکالی جاچکی ہیں تاہم فوجی ٹینک کی تلاش کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

بھارتی فوجی حکام اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ پانی کی سطح میں اچانک اضافہ کیسے ہوا؟ جس مقام پر یہ حادثہ رونما ہوا ہے اس جگہ بھارت اور چین کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی چلی آرہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں